قراردادلاہور کو قرارداد پاکستان کا نام ہندو اخبار نے دیا
: معروف تجزیہ نگار فوادچودھری نے کہا ہے تاثر دیا جا تا ہے کہ قرارداد پاکستان 23 مارچ کو منظور ہو جبکہ قرا داد 23 مارچ کو پیش کی گئی تھی اور 24 مارچ کو یہ قرارداد منظور ہو ئی تھی ۔اس کو پہلے قرارداد لاہور کا نام دیا گیا تھا جبکہ ایک ہندو اخبار پرتاب نے اس کو قراداد پاکستان کا نام دیا تھا۔جس کی دیگر ہندو اخبارات نے تائید کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیونیوز کے پروگرام خبر کے پیچھے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے یوم پاکستان کی تقریبات کا کریڈٹ جنرلٟرٞ راحیل شریف کو دیا انہوں نے کہا ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے عرصہ دراز سے یہ دن منا یا نہیں جا رہا تھا طویل عرصے کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر اس اہم دن کو منایا گیا ہے ۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔پروگرام میں برطانیہ کی جانب سے نشاندہی کئے جانیوالے حملہ آور خالد مسعود کے متعلق نمائندہ نیو نیوز نے بتایا کہ خالد مسعود کے متعلق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس کا تعلق کس ملک سے ہے ۔اس کی عمر 42 سال ہے ۔ایشائی لگتا ہے ۔ اس کے حملے سے سب سے بڑا نقصان مسلمانوںکو ہو گا جس کے تحت مسلمانوںکو دہشت گردوں کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا دنیا کے اگر اپ سارے معاشرے دیکھ لیںاسلام کا جو تشحص خراب ہو راہا ہے اس میں بھی ہم مسلمانوں کا اپنا ہاتھ ہے کشمیر کا مسلہ کب سے ہے فلسطین کا معاملہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا سات سو لوگ صرف برطانیہ سے داعش میں لڑنے گئے ہوئے ہیں اور برطانیہ میں ٹرین پر حملہ کرنیوالے تحقیقات کے بعد برطانوی ہی نکلے تھے ۔ پی آئی اے کی نجکاری کے متعلق مصدق ملک نے کہا پہلے تمام جماعتیں پی آئی اے کو پرائیویٹ کرنے پر رضا مند تھیں جب حکومت نے ایسا کر دیا تو سب مخالفت میںآگئیں اور موقف اپنایا گیا کہ ایسا نہیں کیا جانا چائہے تھا۔
Comments
Post a Comment